Wednesday, May 25, 2016

کھجور کی گھٹلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں۔

کھجور کی گھٹلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں۔

????????????????????????????????

     35 : سورة فاطر           (13)

یُوۡلِجُ  الَّیۡلَ فِی النَّہَارِ وَ یُوۡلِجُ  النَّہَارَ فِی الَّیۡلِ ۙ وَ سَخَّرَ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ ۫ ۖ کُلٌّ یَّجۡرِیۡ  لِاَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ ذٰلِکُمُ اللّٰہُ  رَبُّکُمۡ لَہُ  الۡمُلۡکُ ؕ وَ الَّذِیۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ مَا یَمۡلِکُوۡنَ مِنۡ  قِطۡمِیۡرٍ ﴿ؕ۱۳﴾

وہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور آفتاب و ماہتاب کو اسی نے کام پر لگا دیا ہے۔ ہر ایک میعاد معین پر چل رہا ہے یہی ہے اللہ تم سب کا پالنے والا اسی کی سلطنت ہے۔ جنہیں تم اس کے سوا پکار رہے ہو وہ تو کھجور کی گھٹلی کے چھلکے کے بھی مالک نہیں۔

@@@@@@@@@@@@@@@@@

35 : سورة فاطر          (14)

اِنۡ تَدۡعُوۡہُمۡ لَا یَسۡمَعُوۡا دُعَآءَکُمۡ ۚ وَ لَوۡ سَمِعُوۡا مَا اسۡتَجَابُوۡا  لَکُمۡ ؕ وَ  یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ  یَکۡفُرُوۡنَ بِشِرۡکِکُمۡ ؕ وَ لَا یُنَبِّئُکَ مِثۡلُ خَبِیۡرٍ ﴿٪۱۴﴾

اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر (با لفرض) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کر جائیں گے آپ کو کوئی بھی حق تعالٰی جیسا خبردار خبریں نہ دے گا ۔

@@@@@@@@@@@@@@@@@


35 : سورة فاطر.         (15)

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اَنۡتُمُ الۡفُقَرَآءُ  اِلَی اللّٰہِ ۚ وَ اللّٰہُ  ہُوَ  الۡغَنِیُّ   الۡحَمِیۡدُ ﴿۱۵﴾

اے لوگو! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ بے نیاز اور خوبیوں والا ہے۔

@@@@@@@@@@@@@@@@@

35 : سورة فاطر           (22)

وَ مَا یَسۡتَوِی  الۡاَحۡیَآءُ  وَ لَا الۡاَمۡوَاتُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ  یُسۡمِعُ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَاۤ  اَنۡتَ بِمُسۡمِعٍ  مَّنۡ فِی الۡقُبُوۡرِ ﴿۲۲﴾

اور زندے اور مردے برابر نہیں ہو سکتے اللہ تعالٰی جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے اور آپ ان لوگوں کو نہیں سنا سکتے جو قبروں میں ہیں۔

No comments:

Post a Comment