مُتبـــــــــــع سُنت اور مُقلـــــــــــد میں فرق
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🖊تحریر : [ أبو عامر۔ Abu Aamir ]
🔵 قرآن کریم میں اللہ سبحانہ وتعالی نے واضح حکم فرمایا ہے:
﴿ اتَّبِعُوا مَا أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ ۗ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ ﴾ [ الأعراف: 3:7 ]
" تم لوگ اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے اور اللہ تعالی کو چھوڑ کر من گھڑت سرپرستوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت پکڑتے ہو۔"
📘 مُتبـــــع سُنت :
وہ مسلمان مؤمن مؤحد شخص جو ہر دینی عمل کتاب وسنت ( قرآن کریم و صحیح آحادیث رسول ﷺ ) کی احکام و تعلیمات کی روشنی میں اپنے سلف صالح ( صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ) کی منہج و فہم کے مطابق کرتا ہو۔ اور ہر وقت اس کوشش، تحقیق و جستجو میں لگا رہتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے آپ کو اپنے محبوب نبی و امام محمد رسول اللہ ﷺ کا ایک صحیح اور سچا متبع سنت بنا دے۔ والحمد للہ
جبکہ اس کے برعکس
📕 مُقلــــــــــد :
وہ کلمہ گو شخص ہوتا ہے جو کسی اُمتی امام کے نام پر خیرالقرون کے بعد کسی ایک ایجاد شدہ مروجہ شخصی مذھب و فقہ کی اندھی تقلید کرتا ہو، اور بغیر تحقیق اور بلا دلیل آنکھیں بند کرکے اس مذھب کے اکابرین کے سچے، جھوٹے، خطا و من گھڑت ہر قسم کی اقوال و فتاوی جات کو عین دین سمجھ کر اس کی تعمیل کرتا ہو۔ اگر اسے کوئی مؤحد متبع سنت قرآن کریم و صحیح حدیث رسول ﷺ سے صحیح دلیل سے یہ دکھا دے کہ بھئی تمہارے اس شخصی مذہب و فقہ کی یہ قول یا عمل قرآن کریم و صحیح حدیث کی صریح خلاف ہے تو وہ اندھا مقلد جواب میں یہ کہہ کر حق کو قبول کرنے سے انکار کر دیتا ہے کہ بھئی بزرگوں نے فرمایا یا لکھا ہے تو خوب سوچ سمجھ کر کہا اور لکھا ہو گا۔ لہذا وہ صحیح حدیث رسول ﷺ ماننے سے اعراض کرکے حق کو ٹھکرا دیتا ہے اور اپنے امتی بزرگوں، شیخ یا پیروں وغیرہ کی خطا و غلط من گھڑت اقوال و افعال اور طور طریقوں کو دین سمجھ کر بلا سوچے سمجھے اندھوں کی طرح اس سے چمٹا ہی رہتا ہے۔
باقی دنیا میں ہر صاحب عقل وبصیرت مرد و عورت کو اپنے بساط کے مطابق سعی و تحقیق کرکے حق وباطل میں فرق و پہچان کرنا چاہیۓ اور پھر حق کو دل ہی سے قبول کرکے اس کی اطاعت واتباع کرنی چاہیۓ۔
اللہ تعالی ہم سب کو حق قبول کرنے اور پھر اس پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللهم آمین
" اللهم أرنا الحق حقًا وارزقنا إتباعه، اللهم أرنا الباطل باطلًا وارزقنا إجتنابە۔
وصلى الله وسلم وبارك على نبينا محمد وعلى آله وأصحابه أجمعين۔
واللہ تعالی أعلم
🌺 کتاب و سنت کی روشن دلائل پر مبنی اس اہم دعوتی پوسٹ کو ہر دینی بہن بھائی بطور صدقہ جاریہ خالص نیت سے آگے share کریں۔ وجزاکم اللہ خیرًا 🌿
No comments:
Post a Comment