Tuesday, May 24, 2016
اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کسی دوسرے کی عبادت کرنا‘ شرک اکبر کہلاتا ہے
اﷲ تعالیٰ کے علاوہ کسی دوسرے کی عبادت کرنا‘ شرک اکبر کہلاتا ہے
$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$$
۔ مثلا غیرا ﷲ کو پکارنا ‘ فوت شد گان سے دعا کرنا یا مدد مانگنا ( یا ان کاوسیلہ پکڑنا ) وغیرہ ۔ جیسا کہ فرمان الٰہی ہے : وَاعْبُدُوا اللَّـهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا(النساء:36) اور تم سب اﷲ تعالیٰ کی بند گی کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائو۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : "أَكْبَرُ الْكَبَائِرِ : الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ " البخاری:رقم الحديث: 6393
ﷲ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا سب سے بڑا جرم ہے ۔ جناب لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو نصیحتیں کرتے ہوئے فرمایا: يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّـهِ ۖ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ
ترجمہ: بیٹا! اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا۔ یقینا شرک بہت بڑا ظلم ہے۔ (لقمان:13) ۔
سیدنا عبدا ﷲ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے سوال کیا کہ اﷲ تعا لیٰ کے نزدیک کون ساگناہ سب سے بڑا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرما یا: "أَنْ تَجْعَلَ لِلَّهِ نِدًّا وَهُوَ خَلَقَكَ " صحيح البخاري » كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ » سُورَةُ الْبَقَرَةِ, رقم الحديث: 4144
ترجمہ: اﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا حا لانکہ اس نے تجھے پیدا کیا. اللہ تعا لٰی ہمیں شرک سے بچاۓ اور ایمان کی سلا متی کے سا تھ دنیا سے
اُٹھائے----- آمین
[8:20pm, 24/05/2015] +968 9733 0510: شرک سے ڈرنے کا بیان:
--------------------------
سُوۡرَةالنِّسَاء
إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَغۡفِرُ أَن يُشۡرَكَ بِهِۦ وَيَغۡفِرُ مَا دُونَ ذَٲلِكَ لِمَن يَشَآءُۚ وَمَن يُشۡرِكۡ بِٱللَّهِ فَقَدِ ٱفۡتَرَىٰٓ إِثۡمًا عَظِيمًا (٤٨)۔
“بے شک اللہ اس (گناہ) کو نہیں بخشے گا کہ (کسی کو) اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا جس گناہ کو چاہے معاف کر دے گا“۔
حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی دعا۔۔
وَٱجۡنُبۡنِى وَبَنِىَّ أَن نَّعۡبُدَ ٱلۡأَصۡنَامَ (٣٥)۔
“اور (ائے میرے ربّ!) مجھے اور میری اولاد کو بتوں کی عبادت سے بچانا“۔
حدیث شریف میں ہے۔۔
مجھے تمہارے بارے میں سب سے زیادہ ڈر “شرک اصغر“ کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے پوچھا گیا “شرک اصغر“ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا “ریاکاری“۔ (مسند احمد)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا۔۔۔“جس شخص کو اس حال میں موت آئے کہ وہ اللہ تعالٰی کے ساتھ کسی دوسرے (شریک) کو پکارتا ہو تو وہ جہنم رسید ہوگا۔“ (صحیح بخاری)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ �
Labels:
Sirk
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment