Saturday, May 21, 2016

نفرتوں کا اثر دیکھو

نفرتوں کا اثر دیکھو
جانوروں کا بٹوارا ہو گیا
گائے 🐂ہندو ہو گئی
اور بکرا🐐 مسلمان ہو گیا

سوکھے میوے بھی یہ دیکھ کر حیران ہو گئے
ناجانے کب ناریل ہندو اور
کھجور مسلمان ہو گئی

جس طرح سے دھرم، مذہب کے نام پہ
ہم رنگوں کو بھی بانٹتے جا رہے ہیں
کہ ہرا❎ مسلم کا رنگ ہے
اور لال❌ ہندو کا رنگ ہے

تو وہ دن دور نہیں جب ساری کی ساری ہری سبزیاں 🌿 مسلمانوں کی ہو جائینگی اور ہندوؤں کے حصے بس ٹماٹر🍅 اور گاجر ہی آئینگی

اب یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ تربوز
🍉 کس کے حصے میں آے گا ؟
یہ تو بیچارا اوپر سے مسلمان اور اندر سے ہندو ہی رہ جائےگا ....

No comments:

Post a Comment