واٹس اپ پوسٹ ملنے پہ ہم کیا کریں؟
➖➖➖➖➖➖➖
📗مقبول احمد سلفی
✅اگر کوئی پوسٹ بیحد پسند آئے تو" سبحان اللہ" کہہ سکتے ہیں.
✅ کسی نے محنت سے تیار کرکے کوئی چیز آپ کو بهیجی ہے ، اس پہ "جزاک اللہ خیرا" کہنا چاہئے.
✅کسی پوسٹ کا آخری جملہ دعائیہ ہو تو اس پہ "آمین " کہنا چاہئے.
✅کوئی غمناک خبر ملے تو " انا للہ وانا الیہ راجعون" کہنا چاہئے.
✅کوئی سوال ہو اور جواب معلوم نہ ہو تو "لاادری" کہنا چاہئے.
✅ اگر کوئی خلاف شریعت بات ہو تو اس پہ تنبیہ کرنا چاہئے.
✅اگر پوسٹ سمجه میں نہ آئے تو وضاحت طلب کرنا چاہئے.
✅اگر بلا دلیل پوسٹ ہو تو دلیل طلب کرنا چاہئے.
✅اگر قرآن و حدیث کی بات ہو تو اس سے استفادہ کرکے آگے بهیجنا چاہئے ، بصورت دیگر فارورڈ نہیں کرنا چاہئے.
✅ واٹس اپ پہ انگریزی اسٹائل و آداب سے پرہیز کرکے اسلامی آداب کو رائج کرنا چاہئے مثلا ہائی ہیلو، بائی بائی، تهینکس، اوکے، گڈ ، پلیز ، واو وغیرہ..............
〰〰〰〰〰〰〰
No comments:
Post a Comment