Showing posts with label Watsapp. Show all posts
Showing posts with label Watsapp. Show all posts

Thursday, July 28, 2016

واٹس اپ پوسٹ ملنے پہ ہم کیا کریں

واٹس اپ پوسٹ ملنے پہ ہم کیا کریں؟
➖➖➖➖➖➖➖
📗مقبول احمد سلفی

✅اگر کوئی پوسٹ بیحد پسند آئے تو" سبحان اللہ" کہہ سکتے ہیں.

✅ کسی نے محنت سے تیار کرکے کوئی چیز آپ کو بهیجی ہے ، اس پہ "جزاک اللہ خیرا" کہنا چاہئے.

✅کسی پوسٹ کا آخری جملہ دعائیہ ہو تو اس پہ "آمین " کہنا چاہئے.

✅کوئی غمناک خبر ملے تو " انا للہ وانا الیہ راجعون" کہنا چاہئے.

✅کوئی سوال ہو اور جواب معلوم نہ ہو تو "لاادری" کہنا چاہئے.

✅ اگر کوئی خلاف شریعت بات ہو تو اس پہ تنبیہ کرنا چاہئے.

✅اگر پوسٹ سمجه میں نہ آئے تو وضاحت طلب کرنا چاہئے.

✅اگر بلا دلیل پوسٹ ہو تو دلیل طلب کرنا چاہئے.

✅اگر قرآن و حدیث کی بات ہو تو اس سے استفادہ کرکے آگے بهیجنا چاہئے ، بصورت دیگر فارورڈ نہیں کرنا چاہئے.

✅  واٹس اپ پہ انگریزی اسٹائل و آداب سے پرہیز کرکے اسلامی آداب کو رائج کرنا چاہئے مثلا ہائی ہیلو، بائی بائی، تهینکس، اوکے، گڈ ، پلیز ، واو وغیرہ..............


〰〰〰〰〰〰〰