پھلدار درخت کو بیچنا
Sahih Bukhari Hadees 2246
حدثنا آدم ، حدثنا شعبة ، أخبرنا عمرو ، قال سمعت أبا البختري الطائي ، قال سألت ابن عباس ـ رضى الله عنهما ـ عن السلم ، في النخل. قال نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن بيع النخل ، حتى يؤكل منه وحتى يوزن. فقال الرجل وأى شىء يوزن قال رجل إلى جانبه حتى يحرز. وقال معاذ: حدثنا شعبة ، عن عمرو: قال أبو البختري: سمعت ابن عباس رضي الله عنهما: نهى النبي صلى الله عليه وسلم ، مثله.
میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درخت میں بیع سلم کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ درخت پر پھل کو بیچنے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت تک کے لیے منع فرمایا تھا جب تک وہ کھانے کے قابل نہ ہو جائے یا اس کا وزن نہ کیا جا سکے۔ ایک شخص نے پوچھا کہ کیا چیز وزن کی جائے گی۔ اس پر ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قریب ہی بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ مطلب یہ ہے کہ اندازہ کرنے کے قابل ہو جائے اور معاذ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عمرو نے کہ ابوالبختری نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا تھا۔ پھر یہی حدیث بیان کی۔
No comments:
Post a Comment